• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو پلاسٹک بیگز سے مکمل طور پر پاک کرنے میں ابھی وقت لگے گا: مریم اورنگزیب

سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب---فائل فوٹو
سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب---فائل فوٹو 

سینئیر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار محکمۂ ماحولیات نے اتنے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کیے ہیں، پنجاب کو پلاسٹک بیگز سے مکمل طور پر پاک کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب کو پلاسٹک بیگز سے پاک کرنے کے وژن پر عمل درآمد جاری ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 2 ماہ میں 77 ٹن پلاسٹک قبضے میں لے کر تلف کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق محکمۂ ماحولیات کے عملے نے لاہور میں چھاپے بھی مارے ہیں، قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک بیگز قبضے میں بھی لیے گئے ہیں۔

اس سے متعلق سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی جہاں بھی ہو گی، کارروائی کریں گے، پلاسٹک بیگز سے پنجاب کو پاک کرنے کے ایکشن پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، سرکاری دفاتر کی سطح پر پلاسٹک فری کی پالیسی پر عمل ہو چکا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  میڈیا رپورٹس کی مدد سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ماحولیاتی بہتری کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا عوام کو آگاہ کرنے میں مدد کرے کہ عوام پلاسٹک بیگز استعمال نہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید