• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور اور افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر تنقید مضحکہ خیز ہے: بیرسٹر سیف

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب کے وزراء کی علی امین اور افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جعلی وزراء یا تو آئین سے نابلد ہیں یا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے بعد وزیرِ اعلیٰ غیر ملکی دورے اور معاہدے بھی کر سکتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی وزراء بھول گئے کہ شہباز شریف بھی بحیثیت وزیرِ اعلیٰ غیرملکی دورے کیا کرتے تھے، شہباز شریف نے تجارتی معاہدے کیے اور خوب کمیشن بھی کمایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ بہتر سماجی و تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، افغان قونصل جنرل سے علاقائی امن اور باہمی تجارت پر بات ہوئی۔

 محمد علی سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم پر تنقید کرنے والے یہ بھی بتائیں کہ مریم نواز نے کتنے سفیروں سے ملاقاتیں کیں؟ وزیرِ اعلیٰ کے پی آئندہ بھی غیر ملکی سفیروں اور قونصل جنرلز سے ملاقاتیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید