امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بھاری بھرکم بجٹ کے باوجود عوام کو سہولتیں نہیں دے رہی۔
انہوں نے کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کے لیے اسپرے مہم کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر منعم ظفر خان نے کہا کہ اسپرے مہم شہر کے تمام علاقوں میں چلائی جائے گی، کے ایم سی نے بارشوں کے بعد اب تک اسپرے مہم کا آغاز نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں بارشوں کے بعد انفرااسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے، مچھروں سے ہزاروں افراد موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ حکومت سہولتیں فراہم کرنے سے قاصر ہے۔