• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق رہنما تحریکِ انصاف شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس سمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کر دیے۔

عدالت نے فریقین کو شیر افضل مروت کی درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

جسٹس سمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری بھی کر دیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے، انہیں عدالت کی اجازت کے بغیر کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے وکلاء عادل عزیز قاضی اور ریاست علی آزاد کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید