• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنوکر ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس، میچز جیت لیے

پاکستانی کھلاڑیوں نے منگولیا میں جاری اسنوکر ورلڈ کپ کے پہلے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز جیت لیے۔

اسجد اقبال اور اویس منیر نے اپنے دونوں ہی میچز میں بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے کامیابیاں سمیٹیں۔

اسجد اقبال نے پہلے میچ میں منگولیا کے بتارکھو نرانکھو کو 0-3 سے شکست دی، اسکور 71-38, 71-51, 110-32 رہا۔

دوسرے میچ میں اسجد نے جاپان کے جونجی میازوا کو بھی بغیر کوئی فریم ڈراپ کئے ہرایا، اسکور 68-18, 63-11, 83-01 تھا۔

دوسری طرف اویس منیر نے اپنے پہلے میچ میں منگولین کھلاڑی کاش اوچیر کو زیر کیا، اسکور 60-17, 62-12, 81-09 رہا۔

دوسرے میچ میں اویس نے اومان کے حسین الواتی کو بغیر فریم ڈراپ کیے شکست دی، ان کی کامیابی کا اسکور 68-06, 10175-12, 83-15رہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید