پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے آگے تمام معاملات رکھیں گے، اُمید ہے وہ مان جائیں گے۔
پارلیمنٹ کی راہداری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ قانون سازی کے لیے پی ٹی آئی کو بھی رویہ تبدیل کرنا چاہیے۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کی اگلی میٹنگ 2 بجے ہو گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں ، کوشش کررہے ہیں کہ یہ معاملہ حل ہو جائے۔