• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، فیوچر میں گرنیڈ کا دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں لانڈھی فیوچر کالونی میں گرنیڈ دھماکے سے بال بیرنگ 1 گھر اور مسجد کی دیوار کو لگے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ جائے دھماکہ سے گرنیڈ کا لیور اور دیگر زرات ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے بال بیرنگ رمضان نامی شخص کے گھر اور مسجد کی دیوار پر لگے، رمضان جنریٹر کا کاروبار کرتا ہے، محمد رمضان اپنے گاؤں چیچا وطنی گیا ہوا تھا۔

علاقے کے رہائشی اللّٰہ داد نے بتایا کہ جب دھماکہ ہوا اس وقت گلی میں کوئی بھی نہیں تھا۔

جائے حادثہ پر علاقہ پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، کرائم سین یونٹ پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی رپورٹ مرتب کی جس میں بتایا کہ حملے میں آر جی ڈی ون گرنیڈ کا استمال کیا گیا ہے، وقوعے سے گرنیڈ کا لیور، اسمبلی کے زرات ملے ہیں۔

پولیس دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو تلاش کررہی تاکہ دھماکہ کرنیوالوں کی شناخت کی جا سکے۔

قومی خبریں سے مزید