• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(احمد مسعود قریشی، ملتان )

فقط اچھے وہ دنیا میں لگے ہیں

حسیں جگ میں بہت سے ہی پڑے ہیں

نشاں منزل کے جب ہم کو ملے ہیں

قدم اپنے اُسی جانب بڑھے ہیں

اُنھیں افشا کبھی ہونے نہ دوں گا

بہت سے راز سینے میں چُھپے ہیں

ہوا ہے پیار اپنا جب سے جاناں

بہت سے لوگ اب جلنے لگے ہیں

نہیں آساں سفر یہ زندگی کا

بہت سے امتحاں اس کے کڑے ہیں

کیے ہیں کام ہم نے اُس کے کتنے

مگر پھر بھی سُنے، اُس سے گلے ہیں

دیا دھوکا ہمیں اپنوں نے جب سے

تبھی سے زخم اپنے تو ہرے ہیں