• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بھارتی ریاست کیرالہ میں نپاہ وائرس کے ایک اور مریض نے دم توڑ دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی طبی حکام کا کہنا ہے کہ کیرالہ میں 24 سالہ طالب علم نپاہ وائرس سے متاثر ہوا تھا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نپاہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے متاثرہ فرد سے رابطے میں والے 151 افراد زیرِ نگرانی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں رواں سال نپاہ وائرس سے 2 اموات ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ نپاہ وائرس چمگادڑوں کے ذریعے پھیلتا ہے، یہ انسانوں میں مہلک اور دماغی سوجن والے بخار کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کی علامات میں تیز بخار، دماغ کی سوزش اور سر درد شامل ہیں جبکہ اس انفیکشن کو روکنے کے لیے کوئی ویکسین نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کیرالہ کے کچھ حصے ان علاقوں میں شامل ہیں جن میں وائرس کے پھیلنے کا عالمی سطح پر سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

کیرالہ میں 2018ء میں نپاہ وائرس کے کیسز پہلی بار سامنے آئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید