• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی، مسافروں کو کئی گھنٹے طیارے میں بٹھائے رکھا گیا، ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی دبئی سے پشاور جانیوالی پرواز پی کے 284 میں فنی خرابی کے  باعث مسافروں کو کئی گھنٹے تک طیارے میں ہی بٹھائے رکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث اتوار کی شب کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا تھا، مسافروں کو کئی گھنٹے تک طیارے میں ہی بٹھائے رکھا گیا، لاؤنج منتقل نہ کرنے پر مسافروں نے طیارے میں احتجاج کیا، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے پشاور روانہ کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے طیاروں کی مینٹیننس شدید متاثر ہو رہی ہے، پی آئی اے انتظامیہ آمدنی میں اضافے کے باوجود طیاروں کے پرزہ جات نہیں خرید رہی۔

 پی آئی اے کے 40 میں سے صرف 17 طیارے آپریشن میں ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کے باعث انتظامیہ طیاروں کیلئے پرزہ جات کی خریداری نہیں کررہی۔

قومی خبریں سے مزید