• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم موخر

حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کا عمل کیوں موخر کیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی۔

26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن گزشتہ روز کافی سرگرم نظر آئیں لیکن آج حکومت نے اس بارے میں اپنی کوششوں کو موخر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کو موخر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر حکمران اتحاد کی طرف سے آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک موخر کرنے کی تصدیق کی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں،پارلیمنٹ سے ترامیم منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں۔

عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا تھا کہ اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ترامیم پر اتفاق ہے مگر بعض جزیات کی تفصیل کے مطالعے کے لیے وقت درکار ہے۔

قومی خبریں سے مزید