• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش نواز نے پہلی بار بھابھی ندا یاسر کو دیکھ کر کیا ردِعمل دیا تھا ؟

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف سابقہ اداکارہ و کامیاب مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی بار دیکھ کر دیور، اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے کیا ردِ عمل دیا تھا۔

حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے۔

اس وی لاگ میں ندا یاسر کو اپنے شوہر، اداکار و ہدایتکار یاسر نواز، دیور دانش نواز اور اداکار علی عباس کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وی لاگ کو دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا ہے جس کے متعدد مختصر ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ندا یاسر کا وی لاگ میں بتانا ہے کہ دانش نواز نے مجھے پہلی بار دیکھ کہا تھا کہ میں ایشوریا رائے جیسی تو نہیں دکھتی ہوں۔


ندا یاسر نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب یاسر نواز نے مجھے پہلی بار دانش نواز سے ملوایا تھا تو دانش اور ان کی بہن پیچھے پیچھے آ رہے تھے، دانش کا اس دوران اپنی بہن سے کہنا تھا کہ یہ ایشوریا رائے جیسی تو نہیں ہے۔

اس پر دانش نواز نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں آج بھی اپنی اس بات پر قائم ہوں کہ بھابھی ایشوریا رائے جیسی نہیں دکھتی ہیں۔

وی لاگ کے دوران ندا یاسر کا کہنا ہے کہ مجھے یہ خوش فہمی کبھی تھی ہی نہیں کہ میں ایشوریا رائے جیسی نظر آتی ہوں مگر دانش نواز نے مجھے یہ خوش فہمی کبھی ہونے بھی نہیں دی کہ میں ایشوریا رائے سے ملتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید