گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ چند روز میں 25 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز لگادیے جائیں گے۔
لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ 25 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز کام نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں دور میں عدالتوں نے وائس چانسلرز کی تعیناتیاں روک دی تھیں، سرچ کمیٹی نے تعیناتی کےلیے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ 25 پبلک سیکٹرز جامعات میں ایک سے دو روز میں وائس چانسلرز لگادیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں ڈرگز، ہراسمنٹ اور کرپشن کی بہت شکایات موصول ہوئی ہیں۔ یونیورسٹیز کو ڈرگ فری بنانے کےلیے طلبہ اور فیکلٹی کے ٹیسٹ کروانے جارہے ہیں۔
سردار سلیم حیدر نے یہ بھی کہا کہ ہراسمنٹ کے خاتمے کےلیے اب یونیورسٹی کے باہر پیپر چیک ہوں گے، طلبا کے مسائل حل کروانے کےلیے خود یونیورسٹیز کے دورے کروں گا۔