پاکستانی ٹیم کے فیلڈرز بھارت کے خلاف چیمپئز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں کرکٹ کا مقولہ ’کیچ جیتائے میچ‘ بھول گئی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی فیلڈرز کیچز پکڑنے سے متعلق کرکٹ سے بنیادی سبق یاد نہیں رہا۔
حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ نے شبمن گل کا سیدھا کیچ گرا دیا تو میچ میں ایک وقت میں سعود شکیل نے خوشدل شاہ کی گیند پر شیریاس ایئر کا کیچ ڈراپ کردیا۔
بھارتی اننگز کے دوران ایک موقع پر گیند ہوا میں آئی لیکن نسیم شاہ نے گیند کے نیچے آنے کی کوشش تک نہ کی، نہ بال ہاتھ سے ٹکرائے گی اور نہ ہی ڈراپ کیچ کہلائے گا۔