لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ اور سیکریٹری جنرل ہاشم صفی الدین کے جنازے کے اوپر اسرائیلی طیاروں نے نچلی پرواز کی۔
حسن نصر اللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے، تاہم جنازے کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں نے فضا میں کشیدگی پیدا کردی۔
مقامی میڈیا کے مطابق جنازے کے دوران چار اسرائیلی ایف 16 طیارے بیروت کی فضاؤں میں گشت کرتے رہے۔
حسن نصراللّٰہ کے جنازے کی ادائیگی سے قبل ہی بیروت کا 55 ہزار نشستوں والا اسٹیڈیم مکمل بھر گیا تھا۔
حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کو عارضی طور پر ان کے بیٹے ہادی نصر اللّٰہ کے پہلو میں دفن کیا گیا تھا، جو 1997 میں اسرائیل کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ تاہم اب ان کا باضابطہ جنازہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے بعد منعقد کیا گیا۔