پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ کے میچ سے لطف اندوز ہونگے۔
بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ لائیو دکھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریفارمز پالیسی پر جیلوں میں چھوٹے بڑے انڈسٹریل یونٹس اور لائبریریز بنادی ہیں۔