کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق 40 سال کا متوفی کل رات سے غائب تھا اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق موبائل، بٹوا اور گھڑی سب لاش کے ساتھ موجود تھے جبکہ تشدد کے کوئی نشانات بھی نہیں ملے۔
ابتدائی تفتیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ لاش گاڑی میں لا کر جھاڑیوں میں رکھ دی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔