وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے گزشتہ رات سے چلنے والی اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی خبر کی تردید کر دی۔
ایک موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے کا کوئی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بار کونسلز اسٹیک ہولڈرز ہیں ان کو اعتماد میں لیں گے، آج بار کونسلز کے اجلاس میں آئینی ترامیم پر حکومتی مؤقف واضح کروں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بار کونسلز نمائندوں کے ساتھ ہی ممکنہ طور پرمیڈیا سے گفتگو کروں گا۔