• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی میں ملوث 3 ملزمان اب تک گرفتار نہیں کیے جا سکے۔

کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق خاتون سے زیادتی کے 3 ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، خاتون سے زیادتی کے مرکزی ملزم احمد جکھرانی کا ریمانڈ کل ختم ہو گا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر سمیت 3 ملزمان کا ریمانڈ بھی کل ختم ہو رہا ہے، انسدادِ پولیو ورکر خاتون سے زیادتی کے کیس کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے والد کے گھر کے باہر 5 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیکب آباد کے نواحی گاؤں اللّٰہ بخش جکھرانی میں پولیو کے خاتمے کے قطرے پلانے کے لیے جانے والی ورکر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید