تاجکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار و انفلوئنسر عبدو روزک کو افسوسناک صورتحال کے باعث امیرہ کے ساتھ اپنی شادی منسوخ کرنا پڑگئی۔
یاد رہے کہ انھوں نے اس سال اپریل میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
عبدو روزک کا کہنا ہے کہ یہ اعلان کرتے ہوئے دکھ ہورہا ہے کہ انہیں اپنی شادی منسوخ کرنا پڑی ہے، اس کی وجہ کچھ ثقافتی اختلافات ہیں، جو کہ ہمارے سفر کے آگے بڑھنے سے ظاہر ہوئے۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ مجھے ایک پرعزم شخص کے طور پر جانا جاتا ہے اور اسکے روز مرہ کی زندگی میں اپنے چیلنجز ہوتے ہیں، جسکی وجہ سے ایک انتہائی مضبوط اور ذہنی طور پر تیار ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ صورتحال سے نبرد آزما ہونے میں آپکی مدد کرے۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے جو رشتے اور جو دوستیاں بنائیں ہمیشہ ان کی قدر کروں گا۔ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں مجھے دوبارہ محبت ملے گی، میں آپ تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا متمنی ہوں۔
واضح رہے کہ عبدو روزک کی عمر 21 برس ہے اور ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔