سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو 57 پیسے فی یونٹ صارفین کو واپس کرنے کی درخواست دے دی۔
سی پی پی اے نے نیپرا کو اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت وصول کیے گئے 57 پیسے فی یونٹ صارفین کو واپس کرنے کےلیے درخواست دی ہے۔
درخواست کے مطابق اگست کے بجلی بلوں میں صارفین سے فی یونٹ فیول لاگت 9 روپے 38 پیسے کے حساب سے وصول کی گئی تھی جو حتمی اعداد و شمار کے مطابق 8 روپے 81 پیسے فی یونٹ رہی۔
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی اس درخواست کی سماعت 26 ستمبر کو ہوگی۔
فیول پرائس کی میں کمی کی صورت میں یہ ریلیف ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو نہیں دیا جاتا۔
حکومت کا موقف ہے کہ 300 یونٹ تک کے صارفین حکومت سے سبسڈی حاصل کرتے ہیں۔
نیپرا نے جو فیصلہ بھی کیا وہ کےالیکٹرک صارفین پر لاگو نہیں ہوگا، کےالیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی الگ درخواست آتی ہے۔