• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا ہے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال نے 35 سائسندانوں اور انجینئرز کو تمغے دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سائنسدانوں اور انجیئرز کو تمغے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق تمغے دینے کی تقریب چکلالہ گیریژن میں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید