لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی اجازت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آج شام 5 بجے تک قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کریں، ڈپٹی کمشنر فریقین کے جوابات سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ کریں۔
عدالت عالیہ کے فیصلے مطابق عدالت درخواست کو نمٹانے کا حکم دیتی ہے۔ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے مطابق عالیہ حمزہ سمیت دیگر نے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی تھی، عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جلسہ روکنےکی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے۔