• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ، ابتدائی طور پر 25 کیمرے کام کرنے لگے


کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت فیز ون کا آغاز کردیا گیا، ٹیسٹ کیس کے طور پر 25 کیمرے کام کرنے لگے۔

سربراہ سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ سینٹرل پولیس آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹیسٹ کیس کے طور پر 25 کیمروں نے کام شروع کردیا ہےجبکہ اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں 43 پول نصب کیے جا چکے ہیں۔

سربراہ سیف سٹی پروجیکٹ نے مزید کہا کہ منصوبے پر ساڑھے 5 ارب روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آصف اعجاز شیخ نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کو 4 ارب روپے بھی دیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ این آر ٹی سی کے پاس 1300 کیمرے اور 300 پول سمیت تمام سامان بھی پہنچ گیا، منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور مقررہ وقت میں مکمل کرلیں گے۔

قومی خبریں سے مزید