ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکا ملتوی ہوگیا۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو آج رات نیو یارک کیلئے روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کی سمٹ آف دا فیوچر میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنا تھی۔ وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق گزشتہ روز ہی وزارت خارجہ نے آگاہ کیا تھا۔