پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ رد کردیا اور اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ درست قرار دیا ہے۔
جیو نیو ز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق ساری سیٹیں پی ٹی آئی کے ممبران کی سمجھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ رد کردیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلےکو درست کہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد ایک ہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کا ارادہ تھا ریزور سیٹ حکومت کو مل جائے تاکہ وہ دوتہائی اکثریت سے ترمیم کرلے۔