• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا ڈسکوز کے مسائل حل کرنے کے پختہ عزم کا اظہار


نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ڈسکوز میں حکمرانی کے مسائل حل کرنے کےلیے حکومت کے پختہ عزم کااظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمینوں کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر ڈسکوز کی طرف سے ہنگامی طور پر درکار انسانی وسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ڈسکوز بورڈ کو لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری کے خاتمے کےلیے انسانی وسائل کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔

دوران اجلاس ڈسکوز بورڈز کو غیر ضروری ہوجانے والی پرانی اسامیوں کو جانچنے پر زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے ڈسکوز میں حکمرانی کے مسائل کو حل کرنے کےلیے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید