• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملزم عدالت کو قائل کرنے میں ناکام، ضمانت مسترد، جیل منتقلی کا حکم

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شاہ فیصل کالونی میں دکان میں قائم منی پیٹرول پمپ میں آگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے کیس میں دکان کے مالک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

شاہ فیصل کالونی میں منی پیٹرول پمپ میں آگ لگنے سے ایک شخص کی ہلاکت کیس میں دکان کے مالک کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے ملزم راحیل کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے حکم میں کہا کہ ملزم عدالت کو اپنے دلائل سے قائل کرنے میں ناکام رہا، ملزم راحیل دکان کا مالک تھا لہٰذا اُسکی غفلت واضح ہے، اس مرحلے پر ملزم ضمانت کا حقدار نہیں ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم ریاض کو گرفتار کرنا ہے، ملزم راحیل کو ضمانت دی گئی تو مرکزی ملزم کو اس سے شہ ملے گی۔

درخواست میں ملزم راحیل نے موقف اختیار کیا کہ اس نے دکان کرائے پر دی ہوئی تھی مرکزی ملزم ریاض کو پیٹرول پمپ چلانے سے منع بھی کیا تاہم اس کا موقف تھا اس کے پاس ڈپٹی کمشنر آفس کا اجازت نامہ ہے۔

شاہ فصل کالونی میں منی پیٹرول پمپ میں آتشزدگی سے شہری جان کی بازی ہار گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید