• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، صدر زرداری

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

صدر آصف علی زرداری نے سعودی عرب کیساتھ دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تجارت، دفاع، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر زور دیا۔ 

انھوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں منعقدہ سعودی عرب کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ 

صدر مملکت نے سعودی عرب کی سالگرہ پر خادم الحرمین شریفین کو مبارکباد دی۔ 

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

صدرمملکت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور سعودی عرب کی قابل قدر ترقی کو سراہا اور کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جرات مندانہ اقدامات ملک کو آگے بڑھائیں گے۔ 

صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ 

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید