باجوڑ میں 9 سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق 9 سالہ معاذ کو اُس کے 14 سالہ چچا زاد بھائی نے گزشتہ روز قتل کیا تھا۔
ڈی پی او کے مطابق ملزم نے بچے معاذ سے زیادتی کی کوشش کی اور پتھر مار کر قتل کیا۔
ڈی پی او کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے، کل ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔