• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کا یحییٰ سنوار سے رابطہ منقطع، اسرائیل نے تحقیقات شروع کردیں

کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے غزہ میں فضائی حملے کے دوران یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اسرائیل نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی جب کہ حماس کا اپنے سربراہ سے کئی گھنٹوں سے رابطہ نہیں ہوا۔یحییٰ سنوار غزہ میں حماس کے سرنگوں میں چھپے ہوئے ہیں، انہوں نے ریڈار سے دور جانے کا انتخاب کیا ہے وہ پہلے بھی ایسا کرچکے ہیںبرطانوی اخبار دی ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی فضائی حملے میں ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن کی غیر مصدقہ خبریں مختلف ذرائع ابلاغ کی جانب سے رپورٹ کی جارہی ہیں۔کان پبلک براڈکاسٹر ، ہاریٹز، ماریو اور والا نیوز سائٹس کے مطابق اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں فضائی حملوں کے دوران یحییٰ سنوار شہید ہوگئے ہیں۔تاہم ان کے اس دعویٰ کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت ناکافی ہیں، خود اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس سروسز بھی اس دعوے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج اور حکام یحییٰ سنوار پر 7اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید