پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 69 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 55، لاہور سے 5، جہلم اور رحیم یارخان سے دو دو ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
فیصل آباد، لودھراں، ننکانہ اور بہاولنگر سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی کے 1163 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔