• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

--- فائل فوٹو بشکریہ آئی سی سی
--- فائل فوٹو بشکریہ آئی سی سی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ ریفریز اور ایمپائرز صرف خواتین ہوں گی، ورلڈ کپ کے پینل میں 10 ایمپائرز اور 3 میچ ریفری ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا، 10 ٹیموں کے درمیان 23 میچز کھیلے جائیں گے۔

شاندرے فرٹز، جی ایس لکشمی اور مشیل پیریرا میچ ریفری ہوں گی۔

آسٹریلیا کی کلیئر پولوسک 5 ویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایمپائرنگ کریں گی۔

علاوہ ازیں کم کاٹن اور جیکولین ولیمز چوتھی بار ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فرائض نبھائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید