جنرل اسپتال لاہور میں ڈیڑھ سال کی بچی کے معدے سے بالوں میں لگانے والا کِلپ نکال لیا گیا۔
بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر ڈاکٹر حسن سلمان نے کامیاب آپریشن کیا۔
ڈاکٹر حسن سلمان نے کہا ہے کہ چونگی امرسدھو کی مومنہ نے بالوں میں لگانے والا کِلپ نگل لیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ اینڈوسکوپی کے ذریعے بچی کے معدے سے کِلپ نکال لیا گیا ہے۔