الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر قانونی ماہرین سے بریفنگ لے لی۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے معالے پر ای سی پی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے، قوانین اور اسپیکرز کے خطوط کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ای سی پی نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے پیدا صورتحال پر قانونی ماہرین سے بریفنگ بھی لی۔
ذرائع کے مطابق ای سی پی کا مخصوص نشستوں اور تفصیلی فیصلے پر اجلاس کل دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔