• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: شوگر خریداری اسکینڈل کیس، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سرغنہ گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے گجرات سرکل نے سرائے عالمگیر شوگر خریداری اسکینڈل کیس میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی جعلسازی اور شوگر خریداری کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اوورسیز پاکستانیوں کے جعلی کاغذات بنا کر شوگر ملز سے کروڑوں کی چینی خرید چکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر ایف بی آر میں جعلی کاغذات پر کمپنیاں رجسٹرڈ کرواتا تھا۔ ایف بی آر میں رجسٹرڈ بے نامی کمپنیوں کے ذریعے کروڑوں کی چینی خریداری کرتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سرائے عالمگیر کے اوورسیز پاکستانی کے کاغذات پر 62 لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کیا گیا، ملزم دوسروں کے نام پر جعلی خریداری کر کے خود کو ٹیکس سے بچاتا تھا۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کے نیٹ ورک کے دیگر ارکان سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید