وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسکولوں سے باہر کروڑوں بچوں کو تعلیم کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے، معاشرے کے محروم طبقے کے لیے پنجاب انڈومنٹ فنڈ کا اجراء کیا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے دانش اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا، طلبہ کو ہنر مند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں جو کہ بہت بڑا چیلنج ہے۔
وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو مل کر بحرانوں کو، بموں کو، جنگوں کو ٹھنڈا اور ختم کرانا ہے۔