• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا فیصل نے پوتے کو اپنی جان قرار دے دیا: نئی تصاویر وائرل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے نوزائیدہ پوتے کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کر دیں۔

صبا فیصل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

تصویروں میں اداکارہ کو اپنے نومولود پوتے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس

صبا فیصل نے اپنی اسٹوریز کے کیپشن میں محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’صدقے، واری، قربان، دادو کی زندگی۔‘

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کے ہاں دو روز قبل ہی تیسرے پوتے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنے چھوٹے بیٹے اور بہو کے ہاں بیٹے کی پیدائش کا اعلان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا تھا۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا تھا کہ آج ماشاء اللّٰہ سے میں اور فیصل تیسرے پوتے کے دادا دادی بن گئے۔

سینئیر اداکارہ نے اپنے ننھے پوتے کا نام بتاتے ہوئے اہلِ خانہ کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی اور لکھا تھا کہ ارسلان، نیشا اور محمد حذیفہ ارسلان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید