سونے کی مقامی اور عالمی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالرز اضافے کے بعد 2 ہزار 653 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔