• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا، ان کو اعتماد دینا بہت اہم ہے، جیسن گلسپی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ریڈ بال ٹیم کےکوچ جیسن گلسپی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا اور ان کو اعتماد دینا بہت اہم ہے، پلیئرز کی فٹنس کا معاملہ کنٹرول ہوسکتا ہے۔

چیمپئنز کپ کے دوران کمنٹری میں گفتگو کرتے ہوئے جیسن گلسپی نے کہا کہ بنگلادیش کےخلاف سیریز میں نتائج ہمارےحق میں نہ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کو بنگلا دیش سیریز سے زیادہ مختلف نہیں رکھا، ایک بری سیریز کے بعد جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔

جیسن گلسپی نے کہا کہ کامران غلام کو بتایا گیا ہے کہ اس وقت موجودہ پلیئرز کو اعتماد دیا گیا تھا، کامران غلام کی فارم اور پرفارمنس سے واقف ہوں، وہ ہماری پلاننگ میں ہے۔

گلسپی کا کہنا تھا کہ پلیئرز کے ورک لوڈ مینجمنٹ پر گیری کرسٹن سے بھی بات ہوئی ہے، ہمیں 11 کھلاڑیوں سے بالاتر ہوکر ایک اسکواڈ کی سوچ اپنانا ہوگی۔

ریڈ بال ہیڈ نے مزید کہا کہ خواہش تھی کہ شاہین آفریدی پہلا ٹیسٹ چھوڑ کر فیملی کو وقت دیتے، مستقبل کی مصروفیات دیکھ کر پلیئرز کو چیمپینز کپ کے بقیہ میچز سے روکا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید