• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے لیجنڈری بیٹر گریگ چیپل بیگی گرین کیپ کھو جانے پر افسردہ

آسٹریلیا کے لیجنڈری بیٹر گریگ چیپل—فائل فوٹو
آسٹریلیا کے لیجنڈری بیٹر گریگ چیپل—فائل فوٹو

آسٹریلیا کے لیجنڈری بیٹر گریگ چیپل کے پاس موجود واحد بیگی گرین کیپ کھو گیا جس پر سابق کپتان افسردہ ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان گریگ چیپل نے ایک انٹرویو میں عزیز بیگی گرین کیپ کے غائب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے 10 سال سے ایک جگہ سامان رکھا ہوا تھا اور اس میں یہ کیپ بھی تھا، جب ہم ایڈیلیڈ منتقل ہونے لگے تو دیکھا کہ کیپ سامان میں نہیں ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ کیا ہوا ہے لیکن میں بہت افسرد ہوں، یہ میرے لیے ایک یادگار چیز ہے جو کہ اب میرے پاس نہیں ہے۔

گریگ چیپل کو کیریئر کے دوران ایک سے زیادہ بیگی گرین کیپ ملے، ایک کیپ انہوں نے جیفری بائیکاٹ کو تحفے میں دیا جس کی 15 ہزار ڈالرز میں نیلامی ہوئی، اب ان کے پاس یہ اب واحد بیگی گرین کیپ تھا جو گم ہو گیا ہے۔

گریگ چیپل نے 70ء اور 80ء کی دہائی میں 87 ٹیسٹ میچز میں 24 سنچریاں اسکور کیں، انہیں آسٹریلیا کا عظیم بیٹر قرار دیا جاتا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کا بھی گزشتہ سال گرین کیپ چوری ہو گیا تھا جو کہ بعد میں مل گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید