• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان



بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ پارٹی ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارٹی پالیسی ہے۔

جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 ستمبر جلسے کے بعد واضح کرچکا ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ دو روز پہلے تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت کو ناگزیر قرار دیا تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلمشنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بات چیت کے لیے ہم پہلے بھی تیار تھے، آج بھی ہیں۔

دوسری جانب چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر دیے، پارٹی کو بھی ہدایت کردی ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید