پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔
ایک انٹرویو میں رؤف حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔
رؤف حسن نے کہا کہ بات چیت کےلیے ہم پہلے بھی تیار تھے، آج بھی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر دیے، پارٹی کو بھی ہدایت کردی ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا۔