• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش

فائل فوٹع
فائل فوٹع

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی ہے۔

ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، کرشن نگر، گڑھی شاھو میں بادل برسے۔

مال روڈ، دھرم پورہ، ہربنس پورہ، کینال روڈ اور صحافی کالونی میں بھی بارش ہوئی۔

اسلام آباد، پنجاب، کے پی، کشمیر اور جی بی میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید