• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

کوئٹہ میں صفائی کی صورتِ حال انتہائی ابتر ہے، شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں نے شہریوں کی آمد و رفت بھی مشکل بنا دی ہے۔

شہر میں صفائی کی صورتِ حال میں کوئی بہتری نہیں آ سکی ہے۔

سبزل روڈ، سپنی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور میکانگی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے۔

کچرے کے کوڑے دان بھر جانے کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے تھوڑی بہت صفائی ہو جاتی تھی تاہم اب پرائیوٹ کمپنی کے حوالے کرنے کے بعد صفائی کا نظام پہلے سے زیادہ متاثر ہے۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ صفائی کے لیے مختلف وارڈز میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ کو دسمبر تک کچرے سے مکمل صاف کر دیا جائے گا، صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید