اسرائیلی فوج کے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے نائب کمانڈر عباس نلفروشان شہید ہوگئے۔
لبنان کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 11 افراد جاں بحق اور 108 زخمی ہوئے، پیر سے اسرائیل کی بمباری میں شدت آنے کے بعد سے اب تک 700 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بیروت پر گذشتہ روز حملہ کیا، جس میں ایرانی پاسدارارن انقلاب گارڈز کے نائب کمانڈر عباس نلفروشان بھی شہید ہوگئے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ قدس فورس کے لیڈر عباس نیلفروشان جو لبنان میں آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر تھے، جمعہ کے روز بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما علی کرکی کے بھی فضائی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا جس کا ہدف حسن نصر اللّٰہ تھے۔
جس کے بعد حزب اللّٰہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ سربراہ حسن نصر اللّٰہ شہید ہوگئے۔ حزب اللّٰہ کے لبنانی چینل المنار پر حسن نصراللّٰہ کی شہادت کا اعلان کیا گیا۔
لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف غزہ، فلسطین کی حمایت میں جنگ جاری رہے گی، لبنان اور اس کے قابل قدر عوام کے دفاع میں اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللّٰہ نے اپنے بیان میں حسن نصراللّٰہ کی شہات کیسے ہوئی یہ نہیں بتایا گیا، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت پر حملے میں حسن نصراللّٰہ کے مارے جانے کا کہا تھا۔