• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں‘ نسیم الرحمان ملاخیل

کوئٹہ (خ ن)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہےکہ مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی جماعت ہے جس کا ہمیشہ سے یہ ہی وژن رہا ہے کہ لوگوں کا معیار زندگی بہتر اور بلند ہو اور اس حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہیں انہوں نے دفترمین وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت روزگار کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے اوریہی وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کاوژن ہے۔
کوئٹہ سے مزید