• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم آئین و عدالتوں کے تحفظ کیلئے جاگ رہی ہے، تحریک انصاف

کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اﷲ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پہلے چوروںاور ڈاکوؤں بچانے کیلئے ملک ،معیشت اور سیاسی نظام کو تباہ کر دیا گیا اب ایک فرد کیلئے عدالتی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، راولپنڈی میں تحریک انصاف کے تاریخی احتجاج نے ثابت کردیا کہ قوم آئین و عدالتوں کے تحفظ کیلئے جاگ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ چوروں ڈاکوؤں کو احتساب سے بچانے کیلئے ملک کو تباہ و برباد کرنے اور صرف ایک شخص کی خاطر عدالتی نظام کا کباڑہ کرنے والوں کو معلوم نہیں ملک و قوم سے کیا دشمنی ہے، ڈھائی سال کے دوران ملک کو جس نہج پر پہنچا دیا گیا ہے شاید اس کا ازالہ کئی دہائیوںتک نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں تحریک انصاف کے تاریخی احتجاج اور اس سے قبل لاہور کے جلسے نے خوف کے بت توڑ دیئے ہیں اور قوم عمران خان کی قیادت میں آئین و عدالتوں کے تحفظ کیلئے متحد ہے اور کسی کے غیر آئینی اقدامات قبول نہیں کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید