• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف معاشی چیلنجز کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)آرمی چیف سے تاجر برادری کی ملاقات پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا ہےکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر معاشی چیلنجز کا بھر پور ادراک رکھتے ہیں وہ سمجھتے ہیں پالیسیز کا تسلسل اور سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) وقار حسن نے کہاکہ ملاقات میں اسمگلرزمافیاز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا عندیہ دیا گیا جس سے اعتماد بھی بحال ہوگا اور انویسٹمنٹ بھی پاکستان میں واپس آئے گی ۔ماہر معاشیات و اقتصادیات خاقان نجیب نے کہاکہ اگلے تین سال ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا۔سینئر تجزیہ کار سید محمد علی نے کہاکہ تاجر برادری کی آرمی چیف سے ملاقات کو میں آرمی چیف کا جو دورہ کراچی ہے اس کے مجموعی تناظر میں دیکھتا ہوں کل بھی آرمی چیف کی بڑے اہم لوگوں سے ملاقاتیں ہوئی تھیں اور بنیادی طور پر یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے حوالے سے جو سب سے بڑےچیلنجز ہیں وہ معاشی چیلنجز ہے اس کا بہت ہی بھرپور ادراک رکھتے ہیں اور بنیادی طو رپر انہوں نے کوشش کی کہ ہماری جو تاجر برادری ہے اور جو ہمارےصنعتکار ہیں ان کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کو یہ بتایا جائے کہ پالیسیز کا تسلسل بہت ضروری ہے ۔ سیاسی استحکام بہت ضروری ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ ان کے مسائل کو بھی حل کرنا چاہئے۔اس میں خوش آئند بات یہ ہے کہ نظر آرہا ہے کہ ہماری جو سیاسی اور فوجی قیادت ہیں دونوں ایک پیج پر ہیں اور دونوں اس بات پر پوری طرح ساتھ ہیں کہ مل کر ہم پاکستان کے جو معاشی چیلنجز ہیں ان کے اوپر قابو پاسکتے ہیں ۔ تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) وقار حسن نے کہاکہ تین سال پیچھے چلے جائیں تو پاکستان میں کافی مایوسی تھی خاص کر معاشی حوالے سے اور کہا یہ جارہا تھا کہ خدانخواستہ ڈیفالٹ ہوگا سری لنکا جیسے حالات پیدا ہوں گے اوور آل دیکھا جائے تو ملٹری شپ بالخصوص آرمی چیف کا یہ بہترین فیصلہ تھا ملک کی معیشت کو درست کرنا ہے کیونکہ معاشی حالات بہت درگرگوں تھے۔

اہم خبریں سے مزید