• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارڈر بندش میں مزید ایک دن کا اضافہ قبول نہیں‘ زابد ریکی

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما رکن اسمبلی حاجی زابد علی ریکی نے واشک،پنجگور، تربت، چاغی اور گوادر کے باڈر بندش میں مزید ایک دن اضافے کے حکومتی احکامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی احکامات کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے فورم پر اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے منتخب نمائندگان پر مشتمل اجلاس بلا کر بارڈر بندش کے خلاف موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائینگے ، اگرفیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو متعلقہ اضلاع کے زمیاد اور تیل کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ ملکر ریڈ زون کوئٹہ میں دھرنا دینگے۔انہوں نے کہا کہ واشک،چاغی پنجگور، گوادر، تربت اور خاران سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع کے عوام تیل کے کاروبار سے منسلک اوردو وقت کی روٹی کما رہے ہیں، پہلے متعلقہ اضلاع کی بارڈر جمعہ اور ہفتہ کودو دن بند رہتے تھے اب اتوار کا اضافہ کرنا ناانصافی ہے، مذکورہ فیصلے سے بیروزگاری میں اضافہ ہو گا،حکومت بارڈر کے تیسرے دن کی بندش کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔
کوئٹہ سے مزید